مودی سرکار کا جنگی جنون جہاں بھارت اور پاکستان کو جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے وہیں ان کے ملک میںہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی پی ایل کو بھی گہنا دیا ہے۔
آئی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان مٰنکہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے جاری ایونٹ کو ایک ہفتے کے لئے معطل کیا جارہا ہے۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے یہ فیصلہ تمام اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا ہے۔ فرنچائزز نے اپنے کھلاڑیوں کی تشویش اور جذبات اور براڈکاسٹر، اسپانسرز اور شائقین کے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔
بیان میںکہاگیا ہے کہ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) کو ہماری مسلح افواج کی طاقت اور تیاری پر پورا بھروسہ ہے۔ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اجتماعی مفاد میں کام کرنا دانشمندی سمجھا۔
ایکس پر جاری اپنے ایک اور بیان میں آئی پی ایل کی طرف سے کہا گیا کہ بی سی سی آئی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم انڈین حکومت، مسلح افواج اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔