بھارت کے مسلمان اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہین لیکن حکمران جماعت بی جے پی ہے کہ اسے ماننے سے اس قدر انکاری ہے کہ حالیہ پاکبھارت کشیدگی میںبھارتی فوج کی نمائندگی کرنے والی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی بہن قرار دینے سے گریز نہیں کررہے ۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی بی جے پی کئی برسوں سے برسراقتدار ہے۔ وہاں کے وزیر برائے قبائلی امور وجے شاہ نے دو روز قبل ایک تقریب کے دوران کرنل صوفیہ کو ’دہشت گردوں کی بہن‘ قرار دیا تھا۔
کنور وجے شاہ نے کہا تھا کہ جنہوں نے ہماری بیٹیوں کو بیوہ کیا، ہم نے انہیں سبق سکھانے کے لیے ان ہی کی ایک بہن کو بھیج دیا۔
اس بیان کے بعد بھارت بھر میں بی جے پی کے خلاف شدید تنقید مزید شدید ہوگئی ہے۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں اسے ناقابل قبول قرار دے رہی ہیں۔
انڈین ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف ’نازیبا بیان‘ دینے والے حکمراں جماعت کے وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اقدامات نہ کئے گئے تو انہیں توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔