اہم ترین

بھارتی میڈیا کرنل صوفیہ قریشی کے گھر تک پہنچ گیا

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی مودی سرکار سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک خاتون مسلم فوجی افسر کو کرنل صوفیہ قریشی کو منظر عام پر لایا جسے پہلے تو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ۔ پھر انہیں دہشت گردوں کی بہن تک قرار دے دیا گیا اور اب بھارتی میڈیا ان کی فیملی سےمتعلق معلومات بھی منظرعام پر لے ٰآیا ہے۔

موقع کوئی بھی ہو بھارتی میڈیا اپنے غیر ذمہ دار اور مضحکہ خیز رویے سے باز نہیں آتا۔۔ اپنے ہی ہیروز کی وہ باتیں سامنے لاتا ہے جن کے ظاہر ہونے سے ان کی ذاتی زندگی کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہیکچھ کرنل صوفیہ قریشی کے ساتھ بھی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی نے بھارتی فوج کی سگنل کور میں کمیشن لیا تھا۔ لیکن وہ ٹریننگ کے دوران ہی اپنا دل ہار بیٹھیں۔۔ انہیں اپنے ہمراہ تربیت پانے والے فوجی افسر ریاض احمد سے محبت ہوگئی۔ اور اب ان کے دو بچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی اور اب ایک دفاعی مشاورتی کمپنی چلاتے ہیں۔

لوگوں کی ذاتی زندگی سے کھیلنے والا بھارتی میڈیا یہیں پر باز نہیں آیا بلکہ یہ تک بتادیا کہ ان کے دو بچےہیں ۔ اور دونوں ہی زیر تعلیم ہیں۔ان کی بیٹی اپنی والدہ کی فوج میں شامل ہونا چاہتی ہے۔

پاکستان