اہم ترین

پاکستان اسٹاک ایکسیچینج:سرمایہ کاروں کو ایک ہفتے میں 1496ارب روپے کا منافع

بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے ۔ سرمایہ کاروں کے لیے 16 مئی کو ختم ہونے والا ہفتہ 5 سال کا سب سےمنافع بخش ہفتہ ثابت ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد خطے میںجنگ کے بادل چھاگئے تھے۔ 6 اور 7 مئی کوبھارت کی جانب سے در اندازی کے بعد دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ شروع ہوگئی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد 12 مئی سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے میں شیئرز بازار میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔

ہفتہ وار کارکردگی دیکھی جائے تو مارکیٹ انڈیکس میں 12ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی رہی۔

ہفتے کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ 7ہزار 174پوائنٹس پر تھا۔ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19ہزار 649پوائنٹس پر بند ہوا۔ رواں ہفتے 3 ارب 29 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔ اس ہفتے کاروباری سودے 193 ارب روپے میں طے پائے۔

سرمایہ کاروں نے 12سے 18مئی کے درمیان 5 ارب 30کروڑ ڈالر کا منافع کمایا ۔جوکہ پاکستانی کرنسی میں 1496ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔ یہ منافع گزشتہ 5 برسوں کے دوران ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کوملنے والا سب سے زیادہ منافع ہے۔

پاکستان