اہم ترین

ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس کے بعد کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کرکے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری تھرو 76.80 میٹر کی رہی اور تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔

ارشد ندیم نے آخری باری میں 86.40 میٹر کی تھرو کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔

گزشتہ روز کے ہیٹس میں، ندیم نے اپنی پہلی اور واحد کوشش میں شاندار 86.34 میٹر کی تھرو کر کے آج کے فائنل کے لیے آسانی سے کوالیفائی کیا تھا۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کے ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم فائنل میں ان کی سب سے لمبی تھرو 75.39 میٹر رہی اور وہ آٹھویں پوزیشن پر آئے۔

پاکستان