اہم ترین

تھائی لینڈ کی حسینہ مس ورلڈ 2025بن گئیں

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی حسین و باصلاحیت حسینہ اوپل سوچاتا نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ 72ویں سالانہ مس ورلڈ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی مقابلہ حسن میں دنیا بھر کے 108 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔ جس کے آخری مرحلے میں 40 امیدواروں کو کوارٹر فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔ جن میں ہر براعظم سے دو دو امیدوار آگے بڑھیں۔

فائنل راؤنڈ تک چار حسینائیں پہنچیں ۔ تاہم مس تھائی لینڈ اوپل سوچاتا نے اپنی خوب صورتی،ذہانت اور فن کے بے مثال امتزاج سے نہ صرف ججوں بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیت لیے۔

اس شاندار مقابلے میں ایتھوپیا کی نمائندہ پہلی رنر اپ، پولینڈ کی نمائندہ دوسری رنر اپ اور جزیرہ مارٹینیک کی نمائندہ تیسری رنر اپ قرار پائیں۔

اوپل سوچاتا 16 سال کی عمر میں سرطان کے خطرے سے دوچار رہ چکی ہیں اور اب وہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں سرگرم ہیں۔ وہ تھائی لینڈ میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کینسر سے متاثرہ خواتین کے لیے فنڈز جمع کر رہی ہیں اور نوجوانوں کو بھی سماجی خدمت میں آگے آنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

پاکستان