Tue Jun 17 2025

اہم ترین

اداکارہ یشما گل کی ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش

اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کردی۔

یشما گل اور ہانیہ عامر کے درمیان دوستی کافی گہری سمجھی جاتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے مختلف انداز میں اس دوستی کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو!

جواب میں ہانیہ عامر نے بھی بھرپور انداز میں جواب دیا اور لائن میں لگنے کا کہہ دیا۔

یہ مختصر مگر دل چسپ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔

پاکستان