اہم ترین

تیسرا میچ بھی پاکستان جیت گیا: بنگلا دیش کو وائٹ واش

پاکستان نے بنگلا دیش کو تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی گئی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین ایمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تنزید حسن 42، توحید ہردوئی 25، کپتان لٹن داس 22، شمیم حیسن آٹھ، مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب اور محمد حارث نے دوسری وکٹ پر 92 رنز کی شراکت قائم کی، صائم ایوب 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 45 رنز بناکر لوٹ گئے۔

محمد حارث اور حسن نواز نے تیز رفتاری سے رنز بٹورنے شروع کئے۔ حسن نواز 13 گیندوں پر 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کپتان سلمان آغا نے 15 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد حارث نے 107 رنز کے ساتھ میچ 17 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کر دیا۔

پاکستان