اہم ترین

عمران خان پارٹی کے پیٹرن انچیف بن گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان پارٹی کے پیٹرن انچیف بن گئے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے اور میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔ تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سارے دروازے بند کردیے گئے ہیں، احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا جس کو خود لیڈ کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے۔ احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، احتجاجی تحریک کے حوالے سے تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی اور مختلف لوگوں مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

پاکستان