جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کرلی۔
کرکٹ کے گھر لارڈز کے میدان میں ہونے والے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقا کے اوپنر بلے باز ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کا مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
جواب میں جنوبی افریقا کے بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 138 رنز کر پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 6 وکٹیں حاصل کرکے افریقی بیٹرز کو امتحان میں ڈال دیا تھا۔
پہلی اننگز میں 74 رنز کی بڑی برتری کے آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن جنوبی افریقی پیسر نے وہ کردکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 282 رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقا آئی سی سی کا میگا ایونٹ اپنے نام کرنے کی دھن میں بیٹنگ کے لئے میدان میں اترا۔ تو اس کا پہلا کھلاڑی 9 رنز پر ہی آؤٹ ہوگیا۔ ریان رکلٹن 6 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
ریان رکلٹن کے بعد ایڈم مارکرم نے ویام ملڈر کے ساتھ ہدف کے حصؤل کے لئے اپنا سفر جاری رکھا۔ لیکن 70کے اسکور پر ویام ملڈر بھی چلتے بنے۔ انہوں نے 27 رنز بنائے۔
دو کھلاڑیوںکے آؤٹ ہونے کے بعد مارکرم نے کپتان ٹیمبا باووما کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانےکا مشن سنبھالا۔ دونوں نے 147 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ اسی دوران مارکم نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ 217 رنز پر ٹیمبا باووما آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 66 رنز بنائے۔
ٹرسٹن اسٹبز بھیکچھ خاص نہکرسکے۔ 241 رنز پر ان کی وکٹ گر گئی۔اس موقع پر مارکرم نے ڈیوڈ بیڈنگھم کے ساتھمل کر جنوبی افریقا کی کشتنی پار لگانے کی ٹھانی۔۔ مارکرم جب آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقا کا اسکور 276 رنز اورفتح آسٹریلیا سے روٹھ چکی تھی۔ جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس طرح جنوبی افریقا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمئپن شپ جیتنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔