اہم ترین

سب کو فوری طور پر تہران خالی کر دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو فوری طورپر تہران خالی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ان کے تجویز کردہ ’معاہدے‘ پر دستخط کر لینے چاہیے تھے۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملہ کرکے ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ کئی جوہری سائنس دانوں کی شہادت واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد تہران کے جوابی حملے بھی جاری ہیں ۔

ایران کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جی سیون اجلاس ادھورا چھوڑ کر واپس امریکا پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران کو اس ’معاہدے‘ پر دستخط کر لینے چاہیے تھے جس پر میں نے انہیں دستخط کرنے کو کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سیدھے الفاظ میں ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ میں بار بار یہ کہ چکا ہوں۔سب کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ سب سے پہلے امریکا کا مطلب بہت سی عظیم چیزیں ہیں، بشمول یہ حقیقت کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا۔ امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں!

پاکستان