اہم ترین

مودی نے ٹیرف جنگ میں گھٹنے ٹیک دیئے: امریکا اور بھارت میں تجارتی معاہدہ طے

مودی نے ٹرمپ کی ٹیرف جنگ میں گھٹنے ٹیک دیئے، امریکا اور بھارت میں تجارتی معاہدہ طے پاگیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا لیا ہے، جس کے تحت امریکا بھارت سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر محصولات کو 50 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دے گا۔ معاہدے کے عوض بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات سے 500 ارب ڈالر سے زیادہ خریداری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور دیرینہ تجارتی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش ہے، جس کے دوران پچھلے سال بھارت کی روسی تیل کی خریداری کے باعث امریکی محصولات 50 فیصد تک پہنچ گئے تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میڈ ان انڈیا مصنوعات پر کم محصولات 1.4 ارب بھارتی عوام کے لیے خوشخبری ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کو مضبوط بنا سکتا ہے، مگر بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کی پوری تفصیلات اور نفاذ کا طریقہ کار ابھی واضح نہیں ہوا ہے۔

پاکستان