اہم ترین

واٹس ایپ صارفین اپنا ڈیجیٹل اوتار خود بنائیں لیکن کیسے۔۔۔۔ طریقہ بہت آسان

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا انسٹنٹ میسجنگ ایپ ہے، جس میں صارفین کو ایپ کے اندر ہی اپنا ڈیجیٹل اوتار بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کَسٹم اسٹیکرز کے ذریعے خود کو ظاہر کر سکتے ہیں اور اپنے اوتار کو پروفائل فوٹو کے طور پر بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔

یہ اوتار فیچر بھارت سمیت دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ صارفین دو طریقوں سے اپنا اوتار بنا سکتے ہیں، ایک مینول طریقہ اور دوسرا سیلفی کے ذریعے۔

مینول طریقے میں صارف کو تھری ڈاٹس مینو پر جا کر سیٹنگز، پھر اوتار کے آپشن پر ٹیپ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ’’کریئیٹ یور اوتار‘‘ منتخب کر کے اسکن ٹون، ہیئر اسٹائل، چہرے کی ساخت اور جسمانی ساخت کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس کے بعد اوتار کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

دوسرے طریقے میں صارف اپنی سیلفی کے ذریعے اوتار تیار کر سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر اوتار کے آپشن سے ’’کریئیٹ فرام سیلفی‘‘ منتخب کرنا ہوتا ہے۔ کیمرا کی اجازت کے بعد تصویر لی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر اوتار تیار کیا جاتا ہے، جسے بعد میں حسبِ پسند مزید کَسٹمائز کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کو یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنا اوتار ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، تاہم ایک بار ڈیلیٹ ہونے کے بعد اوتار واپس حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ واٹس ایپ کے مطابق اوتار بنانے کیلئے استعمال ہونے والی تصویر کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کی جاتی اور اوتار بننے کے بعد تصویر خود بخود ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اوتار میں جینڈر منتخب کرنے کا آپشن موجود نہیں اور یہ فیچر لنکڈ یا کمپینین ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہے۔

پاکستان