ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلے ہی دن کرکٹ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ افتتاحی دن 6 ٹیمیں میدان میں اتریں، جہاں بھارت، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے اپنے اپنے پہلے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں جگہ بنا لی۔
گروپ اے کے پہلے دن دو مقابلے کھیلے گئے۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو 29 رنز سے شکست دی۔ اگرچہ امریکی ٹیم نے ابتدا میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو دباؤ میں رکھا، مگر سوریا کمار یادیو کی 84 رنز کی اننگز نے بھارت کو 161 کے مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ جواب میں امریکا کی ٹیم ہدف سے 30 رنز دور رہ گئی۔
پاکستان کی جیت، مگر دوسرے نمبر پر
اسی گروپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی، لیکن یہ جیت آسان نہیں تھی۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم فہیم اشرف کی ذمہ دار بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلا دی۔
بھارت اور پاکستان دونوں کے 2-2 پوائنٹس ہیں، مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت بھارت پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان سے اوپر ہے۔
گروپ اے پوائنٹس ٹیبل
گروپ اے میں شامل ٹیموں کے نیٹرن ریٹکو دیکھا جائے تو بھارت ایک میچ جیت کر 1.450 کا نیٹ رن ریٹ رکھتا ہے۔ اسی طرحپاکستان نے بھی ایک میچ جیتا لیکن اس کا این آر آر 0.240 ہے۔
نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بالترتیب منفی 0.240 اور منفی 1.450 ہے۔ نمیبیا اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا۔۔











