اہم ترین

سلمان خان گانے کی شوٹنگ میں حقیقت میں رو پڑے تھے : فرح خان کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم جان من کی شوٹنگ کے دوران اداکار سلمان خان ایک جذباتی منظر میں حقیقت میں رو پڑے تھے اور اس کے لیے کسی مصنوعی طریقے جیسے گلیسرین کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں فرح خان نے بتایا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے گانے سَو درد کی شوٹنگ کے دوران نیویارک کے بروکلین برج پر ایک جذباتی منظر فلمایا گیا تھا، جس میں سلمان خان کو روتے ہوئے دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے سلمان خان کو اپنے جذبات اور درد کو اتنی گہرائی سے محسوس کرتے دیکھا۔ ان کے مطابق جب سلمان خان اس منظر میں رو رہے تھے تو فلم کی ٹیم نے کیمرہ بند نہیں کیا بلکہ کیمرہ ان کے گرد گھماتے ہوئے پورا منظر ریکارڈ کرتی رہی۔

فلم جان من میں سلمان خان کے ساتھ پریٹی زنٹا اور اکشے کمار نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی، تاہم اس کے گانے شائقین میں خاصے مقبول ہوئے تھے۔

پاکستان