اہم ترین

ایران کا یواے ای کے رہائشیوں کو بندرگاہی علاقے خالی کرنے کا انتباہ

ایران نے متحدہ عرب امارات میں بندرگاہوں کے اطراف آباد لوگوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

ایران متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اہم بندرگاہی علاقوں کو خالی کر دیں کیونکہ یہ مقامات آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔

کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹس کے مطابق دبئی کی جبل علی، ابوظہبی کی خلیفہ پورٹ اورفجیرہ کی فجیرہ بندرگاہ کے اطراف لوگ فوری طور پر علاقہپ خالی کردیں ۔

ایران کے دعوے کے مطابق یہاں شہری تنصیبات کے درمیان امریکی فوجی اہلکار اور سازوسامان موجود ہیں۔ جس کے باعث یہ علاقے جائز عسکری ہدف بن چکے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر کے سینئر سفارتی مشیر انور گارگیش نے خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ایران کی اخلاقی دیوالیہ پن اور عسکری کمزوری کا مظہر قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران براہِ راست امریکا اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے باعث عرب خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی دراصل ایران کی عسکری بے بسی، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کرتی ہے۔

اماراتی صدر محمد بن زائد النہیان کے مشیر نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران کو درست فیصلے کی طرف واپس آنا چاہیے۔

ان کے مطابق اس عمل کا آغاز پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے اور خطے میں امن کے لیے جاری ثالثی کی کوششوں کو فعال بنانے سے ہونا چاہیے۔

پاکستان