اہم ترین

دبئی کے حکمران کے ساتھ تصویر پر ایران کے اسٹار فٹبالر بےوفا قرار: قومی ٹیم سے باہر

ایران کے معروف فٹبالر سردار آزمون کو مبینہ طور پر حکومت سے ’بے وفائی‘ کے الزام میں قومی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے، جس کے باعث ان کی آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

الجزیرہ کےمطابق سردار آزموناس وقت متحدہ عرب امارات کے کلب شباب الاہلی سے وابستہ ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر دبئی کے حکمران محمد بنراشدالمکتوم کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی، جسے ایرانی حکام نے ناپسند کیا۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور یواےای کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جبکہ خطے میں امریکا کے ساتھ جاری تنازع نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ آزمون کو ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا سے تصویر ہٹا دی، مگر اس کے باوجود سرکاری ٹی وی میں ان پر سخت تنقید کی گئی۔

سردار آزمون ایران کے نمایاں اسٹرائیکرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 2014 میں ڈیبیو کے بعد سے 91 میچز میں 57 گول کر چکے ہیں اور ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کلیدی کھلاڑی رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی نمایاں بین الاقوامی کلبز کی نمائندگی کی ہے۔

پاکستان