اہم ترین

رشمیکا مندانا نے خود کو تیلگو سنیما کی بہو قرار دے دیا

بھارت کی ہندی اور جنوبی فلم نگری میں یکساں مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے خود کو  ساؤتھ انڈین تیلگو سینما کی آفیشل بہو قرار دے دیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا  مندانا  اور اداکار وجے  دیورا کونڈا حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، جس کے بعد دونوں کی طویل عرصے پر محیط دوستی اور تعلق کا باضابطہ اختتام شادی کی صورت میں ہوا۔

دونوں اداکاروں نے 26 فروری 2026 کو ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران رشمیکا منڈانا نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب میں یہاں آئی تھی تو آپ سب نے مجھے بیٹی کی طرح اپنایا، اور آج میں باضابطہ طور پر بہو بن کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کر چکی ہیں، جہاں پہلے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب انہیں اپنی کارکردگی پر اسٹیٹ ایوارڈ ملا ہے۔

شادی کے صرف تین ہفتے بعد ہی رشمیکا نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور حال ہی میں اپنی آنے والی فلم “مائیسا” کے سیٹ سے اپڈیٹ بھی شیئر کی۔

رشمیکا فلم رانا بالی میں اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کےساتھ نظر آئیں گی ۔ یہ فلم 1854 سے 1878 کے درمیان کے دور پر مبنی ہے اور ایک ایسے گمنام ہیرو کی کہانی بیان کرتی ہے جو برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

پاکستان