پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنی محبت بھری زندگی کے ایک انوکھے سفر کے بارے میں دل کھول کر بتایا۔
ثناء نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کیا کہ ان کی پہلی شادی بہت کم عمری میں خاندان کی خواہش کے تحت ہوئی، اور شادی کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں۔ لیکن زندگی کی مشکلات اور رشتوں کی پیچیدگیاں ان کا پیچھا نہ چھوڑ سکیں۔
ثناء نے بتایا کہ ایک موقع آیا جب وہ خاندان کی کسی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان واپس آئیں۔ اسی تقریب میں ان کی ملاقات فیصل قریشی سے پہلی بار ہوئی۔ فیصل قریشی نے فوراً دل میں محبت محسوس کی اور شادی کی پیشکش کرنا چاہی، مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ ثناء پہلے ہی شادی شدہ ہیں، تو معاملہ وہیں رک گیا۔
ثناء فیصل نے بتایا کہ طلاق ہونے سے پہلے ہی فیصل قریشی نے مجھے کال کر کے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔
ثنا نے کہا کہ کہ عدت ختم ہونے کے صرف ایک دن بعد ہی ان کا فیصل قریشی کے ساتھ نکاح ہو گیا، اور یوں ایک مشکل اور جذباتی سفر کے بعد، زندگی نے انہیں خوشیوں بھرا نیا آغاز دیا۔










