اہم ترین

اعلیٰ عسکری و سول قیادت کا اجلاس: ایران امریکا امن عمل کو کامیاب بنانے کا عزم

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن کے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شرکاء نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

اجلاس میں شرکاء نے جنگ بندی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان