اہم ترین

روس اور یوکرین کا مسیحی تہوار ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اعلان

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں عارضی وقفہ آنے والا ہے، کیونکہ آرتھوڈوکس مسیحی تہوار آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کریملن کے مطابق یہ جنگ بندی ہفتہ شام 4 بجے سے شروع ہو کر اتوار کے اختتام تک جاری رہے گی، جس کے دوران تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یوکرینی صدر دلاوی میر زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین پہلے ہی ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے اور وہ اس اقدام کا جواب دے گا۔

دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی پیشگی مشاورت کے بغیر کیا گیا اور اس کا تعلق جاری امن مذاکرات سے نہیں ہے۔

امریکا کی قیادت میں ہونے والی امن کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں، اور توجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی جانب منتقل ہو گئی ہے۔

روس کی جانب سے علاقائی اور سیاسی مطالبات پیش کیے گئے ہیں، جنہیں یوکرین نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان