اہم ترین

پی ایس ایل 11: راولپنڈی ہار گئی،حیدرآباد کنگزمین نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو108 رنز سے ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے خلاف راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 245 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ گلین میکسویل نے 37 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ عثمان خواجہ نے 54، کوسل پریرا نے 50 اور معاذ صداقت نے 28 رنز بنائے۔ عرفان خان صفر جب کہ مارنس لبوشن نے 5 رنز بنائے۔

جواب میں راولپنڈیز صرف 136 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر اننگ بھی نہ کھیل پائے۔ عظمان خواجہ نے 66 اور محمد رخوان نے 26 جب کہ سیم بلنگز 23 رنز بنائے۔

پاکستان