ڈھاکا کےبعد سہلٹ میں بھی پاکستان کی حالت خراب: بنگلا دیش کو156 رنز کی برتری

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف 156 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

سہلٹ میں کھیلےجارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے پاکستان نے بنگلا دیش کے 278 رنز کے جواب میں 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔ مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بابر اعظم 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان نے 13 رنز بنائے۔ حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔

اس طرح پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلا دیش نے 46 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی اور کھیل کےاختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے

دوسری اننگز میں بنگلا دیش کی جانب سے محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔اس طرح بنگلا دیش کو پاکستان کے خلاف 156 رنز کی برتری حاصل ہے۔