اہم ترین

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز : قومی اسکواڈ میں بابر، شاداب اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم ۤکو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ کھلاڑی مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں تھے۔

اسکواڈ میں تین نئے نام بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں احمد دانیال، عرفات منہاس ارر روحیل نذیر شامل ہیں۔ یہ تینوں ابھی تک پاکستان کے لیے ون ڈے ڈیبیو نہیں کر سکے۔

وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ عثمان خان علیل ہیں۔

دوسری جانب فخرزمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے اور اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

قومی سکواڈ آج رات اسلام آباد میں رپورٹ کرے گا جبکہ 23 مئی سے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم بھی 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

پاکستان