اہم ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین: وزیر اعظم ایران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران اور ترکیہ کے اہم دورے کریں گے، اس دوران وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کریں گے۔ ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم 2 جولائی کی شام تہران پہنچیں گے، جہاں وہ 3 جولائی کو ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کریں گے۔

ہران میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کی شب ترکیہ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 4 جولائی کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات شیڈول ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، ایران اور امریکا سے متعلق حالیہ پیش رفت، اسلام آباد میں طے پانے والے مفاہمتی اقدامات کے بعد کی صورت حال اور پاکستان و ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، علاقائی امن و استحکام اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات کریں گے۔

پاکستان