ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی الگ سمری بھی منظور کرلی گئی ہے، جس کے تحت نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
منظور شدہ فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائیکورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگی۔
ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ اس سے قبل 10 لاکھ 95 ہزار روپے تھی، جس میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے۔
فیصلے میں دو سال سے زائد عرصے تک چیف جسٹس کے منصب پر رہنے والے ججز کے لیے نئی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ ایسے چیف جسٹس ریٹائرمنٹ یا اعلیٰ عدالت میں ترقی کی صورت میں سرکاری گاڑی رعایتی قیمت پر خرید سکیں گے۔
اس کے علاوہ ریٹائرڈ ججز کو وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں خدمات انجام دینے پر فیس کی اجازت بھی دی جا سکے گی۔
نئی منظوری کے بعد یکم جولائی 2026 سے ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ نافذ العمل ہوگا۔










