پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے اور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے اپنے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔
حارث رؤف نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی نمائندگی کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے خلاف 13 اوورز میں 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت پی ٹی وی نے حریف ٹیم کو فالو آن کرایا، تاہم میچ بالآخر ڈرا ہوگیا۔
کرک انفو کے مطابق حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ نومبر میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے وقت ہمیشہ کوئی نہ کوئی مقصد سامنے ہوتا ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اپنا نام امیدواروں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کو ایک تیز رفتار فاسٹ بولر کی ضرورت بھی ہے، جبکہ پریذیڈنٹ ٹرافی میں ابھی کئی میچز باقی ہیں۔
حارث رؤف نے کہا کہ جب بھی موقع ملے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیل کر اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ وقت میں انہیں خود پر کام کرنے کا موقع ملا ہے اور سری لنکا و انگلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ ان کے لیے بہترین تیاری ہے۔
حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔ دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گیند پر قدم رکھنے کے باعث انہیں انجری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مزید میچ میں بولنگ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اس ٹیسٹ میں صرف 13 اوورز کیے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 میچز کھیلنے کے ساتھ مختلف فرنچائز لی۔
اس کے بعد حارث رؤف نے زیادہ تر وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی اور پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 میچز کھیلنے کے ساتھ مختلف فرنچائز لیگز میں بھی شرکت کرتے رہے۔
حارث رؤف نے اکتوبر 2019 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 14 فرسٹ کلاس میچز میں 47 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی اوسط 27.04 رہی ہے۔ تازہ میچ سے قبل انہوں نے اکتوبر 2025 میں قائداعظم ٹرافییز رفتار بولنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ رواں سال بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار میزبان ٹیموں کے مقابلے میں کم میں فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔


