بہترین اسٹریٹجک سوچ اور مؤثر میڈیا سلوشنز: میڈیا ویسٹ سال 2026 میں بھی نمبر 1 میڈیا ایجنسی قرار

کراچی: برین چائلڈ کمیونی کیشن پاکستان کی میڈیا ایجنسی میڈیا ویسٹ نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کردی۔ ادارے نے ملک کے سب سے معتبر ایڈورٹائزنگ ایوارڈ ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں ایجنسی آف دی ایئر کا ٹائٹل جیت لیا۔

رواں سال ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز میں گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ایجنسیوں اور کلائنٹس نے حصہ لیا، جس کے باعث تمام کیٹیگریز میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

ایسے سخت مقابلے میں میڈیا ویسٹ کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا اس کی مضبوط اسٹریٹجک سوچ، جدید میڈیا سلوشنز اور کلائنٹس کے لیے غیر معمولی نتائج کی واضح دلیل ہے۔

مسلسل تیسری بار سرفہرست

میڈیا ویسٹ کی یہ جیت صرف ایک ایوارڈ نہیں، بلکہ برین چائلڈ کمیونیکیشنز پاکستان گروپ کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

گروپ نے 2024 میں میڈیا ویسٹ کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، 2025 میں یہ اعزاز اسی گروپ کے دوسری شراکت دار ایجنسی پبلیسیز میڈیا پاکستان کے نام رہا تھا، اور اب 2026 میں ایک بار پھر میڈیا ویسٹ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے اپنی اجارہ داری برقرار رکھی ہے۔

تخلیقی صلاحیت اورمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں

اس موقع پر برین چائلڈ کمیونیکیشنز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان خان نے کہا کہ ایوارڈ جیتنا اہم ضرور ہے، لیکن مسلسل تین سال تک اس مقام پر برقرار رہنا ہماری ٹیم کے عزم، مستقل مزاجی اور معیار کا اصل ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے میڈیا رجحانات، نئی ٹیکنالوجی اور صارفین کے بدلتے رویوں کے باوجود ہماری ٹیم نے تخلیقی صلاحیت اور مضبوط حکمت عملی کو ساتھ لے کر معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

کامیابی بہترین نتائج کے عزم کا نتیجہ

برین چائلڈ کمیونیکیشنز پاکستان کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محب اللہ سینھارو نے کہا کہ ڈریگنز آف پاکستان میں سرفہرست آنا ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی ہماری ٹیم کی دن رات کی محنت، کلائنٹس کے بھرپور اعتماد اور بہترین نتائج دینے کے عزم کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ برین چائلڈ کمیونیکیشنز کی پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف صرف پاکستان تک محدود نہیں۔ علاقائی سطح پر بھی ادارے کی صلاحیتوں کا لوہا مانا جاتا ہے۔ جس کا ثبوت 2023 اور 2024 میں مسلسل دو سال ڈریگنز آف ایشیا میں ایجنسی نیٹ ورک آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنا ہے۔

میڈیا ویسٹ پاکستان میں متعدد بڑے برانڈز کے لیے میڈیا پلاننگ، میڈیا بائنگ اور اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اپنے مضبوط میڈیا و مارکیٹ انسائٹس کی بدولت برانڈز کو درست صارفین تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔