ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے اپنے مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کی مشہور شخصیات پر مشتمل اقساط پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جوڑے کو یہ نہیں بتانا چاہیے کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے شو میں مشہور شخصیات کے جوڑوں کو مدعو کرنے اور ان کی نجی زندگی سے متعلق گفتگو پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا دفاع کیا ہے۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ہر جوڑے کے اپنے تعلقات، اپنی ترجیحات اور اپنی زندگی کے فیصلے ہوتے ہیں، اس لیے دوسروں کو یہ طے کرنے کا حق نہیں کہ کسی جوڑے کو کس طرح کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
ان کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ’کافی ود کرن‘ کی بعض اقساط میں مشہور شخصیات کے باہمی تعلقات، شادی اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ ’کافی ود کرن‘ بھارتی فلم ساز کرن جوہر کا مقبول ٹاک شو ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار، اداکارائیں اور دیگر معروف شخصیات اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔


