برطانوی ادارے سلیپ چیئریٹی کی رپورٹ کے مطابق رات کو سونے سے کچھ قبل کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔
سلیپ چیئریٹی کے صحت اور بیماریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کے خصوصی شمارے میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کیلے میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں۔
کیلے میں ٹرپٹوفن نامی امینو ایسڈ بھی ہوتا ہے، جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کو بڑھاتا ہے۔
اس کے علاوہ کیلا ہمارے جسم میں پرسکون نیند کی وجہ بننے والے کیمیکل میلاٹونن کی مقدار بڑھانے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، انگور، ٹارٹ چیری اور مختلف اقسام کی بیریوں میں بھی میلاٹونن بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
شائع آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ سونے سے پہلے پرتکلف کھانا بدہضمی اور بے چینی کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح روٹی، چاول اور پاستا جیسی نشاستہ دار چیزیں آپ کے معدے میں تیزابیت کو بڑجھاتی ہین جس سے سونے میں مسائل ہوسکتے ہیں۔