اہم ترین

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ بحال کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ بحال کر دیا ہے۔

گزشتہ برس 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا اور اس فیصلے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بَلے سے محروم ہو گئی تھی۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم دینے کے خلاف اور انتخابی نشان کے حصول سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔ پی ٹی آئی بلے کے نشان کی حقدار ہے۔

فیصلے سے قبل سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ یہاں پر کبھی ایک اور کبھی دوسرا لاڈلا بن جاتا ہے۔

پاکستان