اہم ترین

اسمارٹ فون اور ٹی وی کے بعد اسمارٹ کموڈ ، سارے کام الیکسا کرے گا

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں الیکٹرانکس مصنوعات کی سب سے بڑی سالانہ نمائش کنزیومر الیکٹرانکس شو (Consumer Electronics Show) جاری ہے۔ جس میں آپ کو کچھ کرنے کے بعد کچھ کرنے کی ضرروت نہیں، آپ کے باقی کے سارے کام ایلکسا یا گوگل ہوم کرے گا۔

اسمارٹ کا لفظ اب ہماری زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گیجٹس سے لے کر ہمارے رہنے اور کھانے کے انداز تک، سب کچھ اسمارٹ ہوتا جا رہا ہے۔ ادھر اسمارٹ فونز اور سمارٹ ٹی وی کے بعد اب اسمارٹ کموڈ مارکیٹ میں آچکا ہے۔

سی ایس 24 میں کوہلر نامی کمپنی نے ایک اسمارٹ کموڈ لانچ کیا ہے۔ اس کموڈ کی فروخت امریکا میں شروع ہو گئی ہے۔ پیور واش ای 930 بڈیٹ سیٹ (PureWash E930 bidet seat ) نامی اس اسمارٹ کموڈ کی قیمت امریکا میں 1289.40 ہے ۔ جو کہ پاکستانی کرنسی میں پونے چار لاکھ کے لگ بھگ بنتے ہیں۔

اس سمارٹ کموڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تمام کام بغیر ہاتھوں کے کیے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مسلم شاور وغیرہ جیسی کوئی چیز اٹھانے کی ضرورت نہیں ۔ یہ کموڈ وائس سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اسے امیزون ایلکسا (Amazon Alexa) اور گوگل ہوم (Home Google) کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔آپ اسے ایپ سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ریموٹ کے ساتھ بھی آتا ہے۔

پیور واش ای 930 بڈیٹ سیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ٹوائلٹ سیٹ کو 2 افراد کی سہولت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ۔ آاس کے علاہو پانی کا درجہ حرارت، پانی کا دباؤ، آگے اور پیچھے کے حصے کی دھلائی کے عمل کو ریموٹ یا ایلکسا کے ذریعے چلا سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو کڈز اور بوسٹ موڈ ملتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیے شاور کے پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

اسمارٹ کموڈ میں آپ کو مساج موڈ بھی ملتا ہے جو مسلم شاور کو اس طرح چلاتا ہے جیسے آپ مساج کر رہے ہوں۔ اس میں آپ کو خودکار الٹرا وائلٹ (UV) صفائی بھی ملتی ہے جو ہر 24 گھنٹے بعد شاور راڈ کو صاف کرتی ہے۔ سیٹ کا درجہ حرارت طے کرنے کے علاوہ آپ کو کموڈ میں ایک ایئر ڈرائر بھی ملتا ہے جس کی رفتار کا تعین آپ کر سکتے ہیں۔ رات کو کموڈ استعمال کرنے کے لیے اس میں ایمبیئنٹ لائٹنگ سسٹم بھی ہے۔

پاکستان