کینیڈا کے صونے انٹاریو کے شہر مسی ساگا رہائشی خاتون اپنی ناک سے دنیا ترین ترین سیٹی بجانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائیٹ کے مطابق ناک سے سیٹی اور گانوں کی دھنیں بجانے والی لولو لوٹس کے اس ہنر سے پر کوئی پہلے پریشان اور پھر حیران رہ جاتا ہے۔
لولو لوٹس کو اپنی اس صلاحیت کا پہلی مرتبہ اس وقت علم ہوا جب وہ سات سال کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکول میں طلبا اور اساتذہ کو بے وقوف بنانے کے لئے یہ کام کرتی تھی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لولو ناک سے آواز نکالنے کے لئے سانس کنٹرول کرکے اپنے گلے کے عضلات کا استعمال کرنے میں قدرت رکھتی ہے۔ جب اس منہ کھلا ہو تو آواز اس کے گلے سے نکلتی ہے اور جب اس کا منہ بند ہو تو آواز اس کی ناک سے نکلتی ہے۔
لولو کہتی ہیں کہ اس نے ایک سال میں سب سے زیادہ سفر کرنی والے موسیقار اسٹیو آوکی سے متعلق دستاویزی فکم دیکھ کر اسے بھی اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا خیال آیا۔
اپنی ناک کی سیٹی کی آواز کی پیمائش کرنے کے لیے لولو کو ایک پیچیدہ اور مہنگی ڈیوائس کی ضرورت تھی، جس کی قیمت کئی ہزار ڈالر تھی۔ اپنے آبائی شہر مسی ساگا میں ہی اس نے ایئرکوسٹکس انجینئرنگ لمیٹڈ سے مدد حاصل کرنے کی ٹھانی۔ وہ ان تک پہنچی تو ادارے سے منسلک ماہرین نے بھی مکمل تعاون کیا۔
لولو نے بتایا کہ آواز کی ریکارڈنگ کے لیے ڈیزائن کیے گئے کمرے جدید ٹیکنالوجی اور عملے کی مہارت کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ تھوڑی ہی دیر میں اس کا کام ختم ہوگیا۔
ایئرکوسٹکس انجینئرنگ لمیٹڈ میں لولو کی سیٹی کو ساؤنڈ لیول میٹر (Brüel & Kjær 2250) کے ذریعے احتیاط سے ناپا گیا۔ ساؤنڈ لیول میٹر میں اس کی ناک کی سیٹی کا طول موج 44.1 ڈیسی بل ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ ناک سے بجائی گئی دنیا کی تیز ترین سیٹی ہے۔
لولو لوٹس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 5 سالہ بیٹے میں بھی ایسی ہی خاصیت پائی ہے۔ اگر اس کا بیٹا بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے خوشی ہوگی۔ لیکن وہ اپنے بیٹے سے بھی زیادہ تیز سیٹی بجانے کی کوشش کریں گی۔