غدر 2 کی کامیابی کے بعد اداکار سنی دیول کے پاس فلموں کی قطار لگ گئی ہے۔ سنی دیول ان دنوں اپنی اگلی فلم سفر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اور اب اس فلم کے بارے میں تازہ خبر یہ ہے کہ سنی دیول کی فلم سفر میں سلمان خان بھی ایک چھوٹا سا کردار نبھائیں گے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم نگری میں اپنی دوستی اور دشمنی نبھانے میں مشہور ہیں۔ دوستوں کی مدد وہ ایسے کرتے ہین کہ ان کی فلموں میں بلا معاوضہ کام بھی کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت کئی اداکاروں کی فلموں میں وہ چھوٹے موٹے کردار صرف دوستی نبھانے کے لیے کرتے ہیں۔اب اس فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔
سنی دیول کی نئی فلم سفر کی شوٹنگ جاری ہے ، اس میں سلمان خان بھی ایک کردار نبھارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 12 اور 13 جنوری کو ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں سنی دیول کی فلم سفر میں اپنے کردار کی شوٹنگ کرائیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ سلمان اور سنی تقریباً پانچ سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں نے پہلی بار فلم جیت میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔جو کہ سپر ہٹ قرار پائی تھی۔
سلمان خان نے سنی دیول کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کی بھی اپنی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کرائی ہے۔ اور اب وہ فلم اینیمل کی وجہ سے خاصے مقبول ہوگئے ہیں۔