اہم ترین

اسرائیل کا شام پر حملہ، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کئی اہلکار ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق میں ہفتے کو اسرائیل کے حملے میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے جن میں ایران کے پاسداران انقلاب کے شام میں انٹیلی جنس سربراہ اور ان کے نائب بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں نے ایران اور شام کے میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی میزائل نے چار منزلوں پر مشتمل عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔جس عمارت پر حملہ کیا گیا اس میں ’ایران کے اتحادی رہنما‘ ملاقات کر رہے تھے۔

ایرانی نیوز ایجنسی مہر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب ( آئی آر جی سی) کے متعدد اراکین جاں بحق ہو ئے ہیں۔

لقمہ اجل بننے والے ایرانی حکام میں پاسداران انقلاب کے شام میں انٹیلی جنس سربراہ، ان کے نائب اور دو دیگر ارکان شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کو حجۃ اللہ امیدور، علی آغا زادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران صیہونی حکومت کی منظم دہشت گردی کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پاکستان