پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے “نہ کھپے نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے” کا نعرہ لگادیا۔۔
جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پپارٹی نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، کوئی مذہب، لسانی اور فرقہ وارانہ سیاست پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم بن کرنفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مجھے اکثریت دلائیں گے تو آپ کے مسائل حل کرنا آسان ہوگا۔ ہم نے عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے، میں وزیراعظم بن کر غربت کا مقابلہ کروں گا۔











