اہم ترین

مصنوعی روشنی میں مسلسل رہنے کے 4 نقصانات

قدرتی روشنی نہ صرف ہماری بجلی بچاتی ہے بلکہ ہماری صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ، جب کہ مسلسل مصنوعی روشنی جیسے بلب اور ٹیوب لائٹ کی روشمنی میں رہنے سے ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔

آئیے جانتے ہیں کہ دن رات بلب کی روشنی میں رہنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آنکھوں پر دباؤ:

بجلی کے روشن بلب اور ٹیوب لائٹس کا زیادہ استعمال آنکھوں کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ان سے آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے۔

نیند کے مسائل :

زیادہ روشنی جسم کی قدرتی گھڑی میں خلل ڈالتی ہے، جو بے خوابی یا نیند کے معیار کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

دماغی صحت پر اثر:

جب ہم دن رات روشنیوں اور بلبوں میں رہتے ہیں تو اس سے ہماری نیند متاثر ہوتی ہے۔ گہری نیند نہ لینے سے ہمارا سرکیڈین تال بھی متاثر ہو جاتا ہے۔

ذیابطیس کا خطرہ:

حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مصنوعی روشنی جیسے بلب اور ٹیوب لائٹس کی مسلسل روشنی سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان