اہم ترین

شردھا کپور ایک بار پھر محبت میں گرفتار

بھارتی فلم نگری کے معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کو نئی محبت مل گئی۔ ان کاخاندان بھی اس نئے رشتے سے بہت خوش ہے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور بھارت کے معروف فوٹوگرافر روہن شریشٹھ سے قریب تھیں لیکن دو سال قبل ان کے درمیان تعلق ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے خبریں میڈیا میں گرم رہیں لیکن دونوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ لیکن بریک اپ کے ٹھیک 2 سال بعد شردھا کپور ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔

شردھا کپور کی زندگی میں محبت کے نئے پھول کھلانے والا ان ہی کی فلم کا ہدایت کار ہے۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

شردھا کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے مصنف راہل مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں بھارت کے امیر ترین خاندان امبانی فیملی کی تقریب میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے دوران قریب آئے تھے۔ فلم میں کام کرتے ہوئے دونوں کی بانڈنگ مزید مضبوط ہوتی گئی ۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت آرام دہ ہیں، اس لیے اب وہ اپنے ریلیشن کو چھپانا نہیں چاہتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں اس دوستی کو رشتے میں بدلنے کی پوزیشن میں ہیں لیکن وہ جلد شادی کے بندھن میں نہیں بندھنا چاہتے۔دراصل دونوں اپنی زندگی کو کافی نجی رکھنا پسند کرتے ہیں اور اپنے رشتے کو لائم لائٹ سے بچانا چاہتے ہیں۔ حالانکہ پہلے جس طرح سے وہ ایک ساتھ دیکھے جانے سے تھوڑا گھبرا جاتے تھے اب وہ معاملہ نہیں۔

پاکستان