اہم ترین

خواتین میں حمل اور ماہواری کیلئے ادویات سے دماغ میں رسولی کا خطرہ ہوتا ہے: تحقیق

فرانسیسی ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ خواتین میں حمل روکنے اور ماہواری کے لئے ادویات کا استعمال دماغ میں رسول کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔۔

برطانوی میڈیکل ایسویسی ایشن کے جریدے بی ایم جی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے فرانس میں صحت سے متعلق 2009 سے 2018 کے درمیان 18 ہزار خواتین کے دماغی علاج کا جائزہ لیا۔۔

محققین نے اعداد و شمار کی روشنی میں حمل روکنے اور ماہواری کے لئے خواتین کی جانب سے پروجسٹوجن ادویات کے طویل عرصے تک استعمال کے نقصانات کا پتہ لگایا۔

ماہرین کے مطابق ان ادویات کا ایک سال سے کم عرصے تک استعمال دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا لیکن اس سے زائد مدت تک استعمال کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو جوڑنے والی جھلی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فرانس کے شعبہ صحت سے منسلک وبائی امراض کے ماہر نیومی رولینڈ نے کہا کہ دنیا کے ساڑھے 7 کروڑ خواتین حمل روکنے کے لئے میڈروکسیپروجیسٹرون ایسٹیٹ نامی کیمیکل پر مبنی ادویات استعمال کرتی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے دماغ کے پچھلے حصے میں رسولی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نیومی رولینڈ نے مزید کہا کہ تحقیق کے نتائج ثابت کتے ہیں کہ سنیاس روکنے کے لئے استعمال ہونے والی دوائیں میڈروجیسٹون اور پرومیجسٹون سے انٹراکرینیل میننگیوما (دماغ کے پچھلے حصے میں رسولی)کے خطرے کو بالترتیب 4.1 گنا اور 2.7 گنا بڑھا دیتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ دماغ میں رسولی اور خواتین کے زیر استعمال ادویات کے درمیان تعلق پر تحقیق ایک مشاہداتی مطالعہ تھا، اس لیے ان کے درمیان تعلق کوحتمی نہیں کہا جاسکتا۔۔ اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ یہ مخصوص دوائیں خواتین کے دماغ میں رسولی کا خطرہ کیوں بڑھا سکتی ہیں۔

پاکستان