اہم ترین

شاہین آفریدی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا: پی سی بی نے ورک لوڈ کا بہانہ پیش کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹاکر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنادیا ہے۔۔ اور اس کا بہانہ ورک لوڈ بتایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز بابر اعظم کو شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ وائٹ بال کرکٹ کا کپتان مقرر کردیا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی اسٹریٹجک اقدام کے تحت سونپی گئی ہے۔ اس کا مقصد فاسٹ بولر کو انجریز سے بچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نہیں چاہتا کہ قومی ٹیم بولنگ کے وسائل کے حوالے سے انجریز کے بحران سے دوچار ہو جیسا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے پہلے شاہین آفریدی انجرڈ ہوئِے تھے اور آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کونسیم شاہ کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔

شاہین آفریدی کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کررہے ہیں، بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کےلیے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

پاکستان