بالی وود میں کنگ خان کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان طبیعت خرابی پر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں شاہ رخ خان آئی پی ایل میں اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حوصلہ بڑھانے ائے تھے۔ ان کی ٹیم نے کوالیفائر میچ میں سن رائزر حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بدھ کی دوپہر شاہ رخ کان کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں پانی کی کمی ہوگئی ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
#WATCH | Gujarat: Actor Juhi Chawla and her husband Jay Mehta leave from KD Hospital, in Ahmedabad.
— ANI (@ANI) May 22, 2024
Actor Shah Rukh Khan has been admitted to the hospital. Details awaited. pic.twitter.com/osyGyAmwp2
شاہ رخ خان کا حال جاننے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔ ان کی اہلیہ گوری خان اور بچوں کے علاوہ جوہی چاولہ اور دیگر کئی بالی ووڈ اور سیاسی شخصیات وہاں پہنچیں۔











