پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ ۔ ملک میں برداشت، انصاف، مساوات اور جمہوریت کے اصولوں کو قائد کے تصور کے مطابق زندہ رکھنا ضروری ہے۔
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری قائد اعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کے لیے پیپلز پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بے مثال بصیرت، قیادت اور انتھک جدوجہد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا، ان کے اصول ‘اتحاد، یقین، تنظیم’ ہر پاکستانی کے لیے رہنمائی کا مینار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کاہ کہ قائداعظم کا جمہوری، جامع اور خوشحال پاکستان کا خواب وہ مشن ہے جسے ہمیں بطور قوم پورا کرنا ہے۔ ملک میں برداشت، انصاف، مساوات اور جمہوریت کے اصولوں کو قائد کے تصور کے مطابق زندہ رکھنا ضروری ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائداعظم نے مظلوموں کے حقوق کے لیے جمہوری اور پرامن جدوجہد کی۔ ان کے اقدار ہماری قومی شناخت کی بنیاد ہیں اور ان کی زندگی استقلال و حب الوطنی کا ایک لازوال سبق ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں پُرعزم ہے، آئیے آج اس اہم دن کے موقع پراس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو قائد کے نظریات کا حقیقی عکس بنائیں گے۔