جنوبی افریقا کے اوپننگ بلے باز ریان رکلٹن نے نیو لینڈز میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 259 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر کئی اعزاز اپنے نام کرلئے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔
جنوبی افریقا کے 28 سالہ بلے باز اوپننگ بلے باز ریان رکلٹن نے میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 259 کی تاریخی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 343 گیندوں کاسامناکیا ۔ ان کی اننگز میں 32 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اپنی تاریخی اننگز کے ساتھ رکیلٹن اپنے ہی وطن میں 250 سے زیادہ کا اسکور کرنے والے پہلے جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز بن گئے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقی بیٹرز میں سابق کپتان گریم اسمتھ کے بعد مجموعی طور پر دوسرے بیٹر ہپیں جنہوں نے 250 سے زائد کی اننگز کھیلی۔
گریم اسمتھ نے 2003 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران دو بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
مجموعی طور پر رکیلٹن ٹیسٹ کرکٹ میں 250 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے آٹھویں جنوبی افریقی بلے باز ہیں، جبکہ ہاشم آملہ ٹرپل سنچری بنانے والے واحد پروٹیز کھلاڑی ہیں۔
2016 میں کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف آملہ کی 201 رنز کی اننگز کے بعد یہ جنوبی افریقی بلے باز کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔
رکلیٹن کی 259 رنز کی اببگز جنوبی افریقا میں تیسرا سب سے زیادہ انفرادی ٹیسٹ اسکور بھی ہے۔