بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کا مسلسل تیسری بار ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے کینگروز کو جیت کے لئے 162 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سڈنی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے شروعاتی اسپیلز میں آسٹریلیائی ٹیم پر دہشت طاری کر دی تھی۔
لنچ تک ٹیم انڈیا نے میزبان ٹیم کے 71 رنز کے اسکور پر تین وکٹ گرا دیے تھے۔ اس کے بعد عثمان خواجہ (41) کی وکٹ نے ٹیم انڈیا کے جوش کو مزید بڑھا دیا تھا۔
ٹریوس ہیڈ کی 34 رنز کی ناٹ آؤٹ بلے بازی اور ڈیبیو کرنے والے بیو ویبسٹر کی 39 ناٹ آؤٹ باری نے کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا کو ایک تاریخی سیریز جیتنے کا موقع فراہم کر دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 34 اور بیو ویبسٹر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ یہ میچ صرف تین دن کے اندر ختم ہو گیا۔
آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-1 سے جیت لی۔ کینگرو 10 سال بعد بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں کپتان روہت شرما نے خود کو ٹیم الیون سے ڈراپ کر لیا تھا۔ٹیم انڈیا نے جسپریت بمراء کی کپتانی میں میدان میں اتری ۔