بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سندھیا نائیڈو نے فلموں میں کام کے بدلے کئے جانے والے نامناسب مطالبات سے متعلق ئنے انکشافات کرکے کھلبلی مچادی ہے۔
سال 2018 میں بھارت کی جنوبی ریاستوں کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی نے کام کے بدلے نامناسب مطالبات (کاسٹنگ کاؤچ) کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ اس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔ اس کے سنسنی خیز انکشافات نے کھلبلی مچا دی۔
سری ریڈی نے سڑک کے بیچوں بیچ عریاں ہوکر مظاہرہ کیا تاکہ ان کی کو سنا جا سکے۔ سری ریڈی کے احتجاج کے بعد کئی اور اداکارائیں سامنے آئیں اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
اداکارہ سندھیا نائیڈو بھی کھل کر سامنے آئیں۔ پریس میٹ میں انہوں نے کہا تھا، مجھے جو کردار ملے ہیں ان میں سے زیادہ تر آنٹی اور ماں کے تھے۔ وہ مجھے شوٹنگ سیٹ پر دن میں اماں کہہ کر پکارتے تھے اور رات کو سونے کے لیے بلاتے تھے۔ ان میں سے ایک نے مجھ سے یہ بھی پوچھا کہ میں نے کیا پہنا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی انہیں کسی بھی فلم میں کوئی آفر کی جاتی تھی تو ان سے پوچھا جاتا تھا کہ اس کردار کے بدلے انہیں کیا ملے گا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ کردار دینے کے بعد انہیں واٹس ایپ پر چیٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔