خبردار ! دن میں نیند آپ کو موت کے قریب کرسکتا ہے: ماہرین

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اگر بزرگ افراد دن میں زیادہ بار، زیادہ دیر تک اور خاص طور پر صبح کے وقت جھپکیاں لینے لگیں تو یہ صحت میں خرابی کی علامت ہو سکتی ہے۔

جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن نامی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ نیند کے نظام میں تبدیلی آتی ہے، جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور بعض بیماریوں یا دواؤں کے اثرات بھی نیند کے انداز کو بدل سکتے ہیں۔ رات بھر سونے کے باوجود دن میں نیند کسی طور بھی اچھی نہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں نیند کی جھپکیاں لینا خود کوئی مسئلہ نہیں، لیکن اگر یہ عادت بڑھ جائے یا معمول سے ہٹ کر ہو تو یہ صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔

محقیق نے اس تحقیق کے لئے 19 سال تک 1338 افراد کے روز مرہ معمولات کو مانیٹر کیا۔

تحقیق کے دوران یہ بات سمانے آئی کہ دن میں ہر اضافی ایک گھنٹے نیند سے موت کے خطرے میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ نیند کی ہر اضافی جھپکی سے یہ خطرہ تقریباً 7 فیصد بڑھ گیا۔ جب کہ صبح کے وقت سونے والوں میں یہ خطرہ 30 فیصد زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ جھپکیاں براہِ راست موت کا سبب بنتی ہیں، لیکن یہ ضرور ظاہر کرتی ہے کہ نیند کے انداز میں تبدیلی جسمانی صحت کے بگڑنے کا اشارہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل زیادہ تھکن، بار بار جھپکیاں، یا صبح کے وقت غیر معمولی نیند دل و دماغ، شوگر، یا دیگر بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بزرگ افراد میں نیند کے معمولات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ اچانک زیادہ جھپکیاں لینا، یا دن میں بار بار اونگھ آنا کسی اندرونی بیماری کا اشارہ ہو سکتا ہے، جس کے لیے طبی معائنہ ضروری ہے۔

تحقیق کے مطابق 20 سے 30 منٹ کی مختصر جھپکی بہتر ہے،طویل جھپکیاں رات کی نیند خراب کر سکتی ہیں اور مستقل تھکن کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔