اہم ترین

ڈراپ کئے جانے کا خوف ، سینیئر کھلاڑی بریک لینے کی منصوبہ بندی کرنے لگے

چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سینیئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا خوف ستانے لگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے اپنی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیتا ہو اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر قوم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے چیئرمین بھی کھلاڑیوں سے ناراض ہیں۔

پاکستان ٹیم کو رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے۔ سیریز سولہ مارچ سے پانچ اپریل تک کھیلی جانے والی سیریز کے لئے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔

ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ وہ کچھ وقت کے لئے کرکٹ سے بریک لینا چاہتے ہیں۔

پاکستان