اہم ترین

کورونا کی ویکسین گردے کے مسائل کو بھی کم کر سکتی ہے: تحقیق

امریکا کی یونیورسٹی ٖ کیلی فورنیا لاس اینجلس (اوکلا) نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین گردے کے امراض سنگین ہونے کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی ٖ کیلی فورنیا لاس اینجلس (اوکلا) کے ماہرین نے اسپتالوں میں زیر علاج کوویڈ 19 کے مریضوں میں ڈائلیسس کی ایک قسم کنٹی نیوس رینل ری پلیسمنٹ تھیراپی (سی آر آر ٹی) کے دوران گردوں پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مطالعاتی تحقیق کا انعقاد کیا۔

مطالعے کی مرکزی مصنفہ اور اوکلا کی شعبہ نیفرولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر نیلوفر نوبخت نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں میں مسلسل ڈائلیسس تھیراپی کی ضرورت 16 فیصد تھی جب کہ ویکسین لگوانے والے مریضوں میں یہ شرح 11 فیصد تھی

میڈیکل ڈیٹا کے جائزے کے بعد تحقیق کے شرکاء اس نتیجے پر پہنچے کہ جن مریضوں نے فائزر یا موڈرنا کی ایم آر این اے ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں لی تھیں یا جانسن اینڈ جانسن جانسن ویکسین کی ایک خوراک لی تھی۔ ان میں گردے کی بیماری کم سنگین تھی۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے بایو اسٹیٹسٹکس پروفیسر یانگ چن کے مطابق گردے میں شدید پیچیدگیاں عموماً کوویڈ19 کے کیسز سے منسلک ہوتی ہیں۔

ییل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایف. پیری ولسن نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے لوگوں میں گردے کی چوٹ کی شرح کم ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ویکسین شدید بیماری کے امکانات کو کم کرتی ہیں۔ ویکسین براہ راست گردوں پر اثر انداز نہیں ہوتی ، بلکہ یہ بیماری کی مجموعی شدت کو کم کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں اعضاء کے کام بند کردینے جیسی پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان