اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی میڈ ان امریکا اسمارٹ فون مارکیٹ میں لے آئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن امریکہ میں تیار کردہ ٹرمپ موبائل نامی اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے صارفین کو متوجہ کرتے ہوئے انہیں بہتر ٹیلی کام فراہم کنندہ کے لیے ایک متبادل دینا چاہتی ہے۔ رائٹرز کے مطابق، کمپنی نے فون کی قیمت 499 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 41 روپے) مقرر کی ہے۔

ٹرمپ آرگنائزیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ کال سینٹر اور فون کی تیاری دونوں ہی امریکہ میں ہوگی۔

امریکی صدر کے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ “ٹرمپ موبائل چیزوں کو بدلنے جا رہا ہے اور ہم سب سے پہلے امریکا پر کام کر رہے ہیں۔ ہم بہتر معیار اور خدمات فراہم کریں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ ہماری کمپنی امریکا میں واقع ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے صارفین یہی چاہتے ہیں اور اس کے حق دار ہیں۔

ٹرمپ موبائل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کمپنی اپنے صارفین کو ایک پیشکش دے رہا ہے جسے 47 پلان کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں 47.45 ڈالرز کے ماہانہ چارج پر صارفین ان لمیٹڈ ٹاک ٹائم، ٹیکسٹ اور موبائل ڈیٹا (20GB تک ہائی اسپیڈ) کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی صارف کو سم کارڈ دینے سے پہلے کریڈٹ ہسٹری چیک نہیں کرے گی۔ ٹرمپ موبائل ان لوگوں کو بھی سم کارڈ فراہم کرے گا جو اپنا فون خود لے کر آئیں گے۔ نئے ڈیوائس کی دیگر خصوصیات میں ڈرائیو امریکا کے ذریعے روڈ سائیڈ اسسٹنس فراہم کرنا شامل ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ امریکا میں بنا اپنا سنہری رنگ کا موبائل فون امریکی شہریوں کو فروخت کرے گی۔

پاکستان