اہم ترین

ایلون مسک دنیا کا امیر ترین انسان نہیں رہا، لیری ایلیسن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

چند برسوں پہلےبل گیٹسکی دولت کے چرچے تھے۔ پھر ایلون مسک کو دنیا کا امیرترین انسان مانا جاتا رہا لیکن اب اوریکل کمپنی کے چیئرمین لیری لاری ایلیسن دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔۔

بلوم برگ کے مطابق لیری ایلیسن دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ پہلی بار اس پوزیشن پر پہنچنے والے ایلیسن نے امریکی ارب پتی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 81 سالہ ایلیسن ٹیک کمپنی اوریکل کے شریک بانی ہیں اور اب کمپنی کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ 10 ستمبر کو اوریکل نے سہ ماہی کے اعداد و شمار پیش کیے تھے، جس کے بعد کمپنی کے شیئرز تیزی سے اوپر بڑھے۔ اس سے ایلیسن کی دولت میں اچانک 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

صرف دو دن میں کمپنی اوریکل کے شیئرز میں 40 فیصد سے زیادہ کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد ان کی دولت میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے. اور اب ان کےکل اثاثوں کی مالیت 393 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 385 بلین امریکی ڈالر کی دولت والے ایلن مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بلومبرگ بلینئر انڈیکس پر یہ پہلی بار دیکھا گیا کہ ایک دن میں کسی ارب پتی کی دولت میں اتنا اضافہ آیا ہے۔

ایلون مسک 2021 میں پہلی بار دنیا کے سب سے امیر شخص بنے تھے۔ اس کے بعد جیف بیزوس اور برنارڈ آرنولٹ نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ تاہم مسک پچھلے سال دوبارہ اس معاملے میں اوپر پہنچ گئے تھے۔ اب تقریباً 300 دن بعد وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

لیری ایلِسن نے محض 2000 ڈالر کے ساتھ اوریکل قائم کی تھی۔ ان کی اس کمپنی میں 41 فیصد شراکت داری ہے۔ مسلسل 37 سال تک کمپنی کے سی ای او رہنے کے بعد انہوں نے 2014 میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہیں سیل بوٹ کی دوڑ لگانے، طیارہ اڑانے، ٹینس کھیلنے اور گٹار بجانے کا شوق ہے۔ فی الحال وہ ہوائی کے لینائی آئی لینڈ پر رہتے ہیں، جسے انہوں نے 2012 میں 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔

پاکستان